ریاض: سعودی عربین مانیٹری اتھارٹی نے کہا ہے کہ تارکین وطن نے جنوری 2019ءکے دوران گزشتہ برس کے اسی ماہ کے مقابلے میں 6.1 فیصد زیادہ رقوم اپنے ممالک بھجوائیں ۔ سعودی عربین مانیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کام کرنے والے تارکین وطن نے جنوری 2019 ءکے دوران 11.024 ارب ریال اپنے وطن بھجوائے.
جبکہ جنوری 2017ءکے دوران 10.387 ارب ریال بھیجے تھے۔ تارکین کی طرف سے ترسیل زر میں ماہانہ کی بنیاد پر 2.5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 2018ءکے دوران سالانہ کی بنیاد پر تارکین وطن کے ترسیل زر میں 3.7 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 7 برسوں کے دوران اپنی نوعیت کا واحد ریکارڈ ہے۔ ساما کے مطابق 2018ءکے دوران تارکین نے 136.43 ارب ریال کی ترسیل زر کی جبکہ جنوری 2019ءکے دوران سعودی شہریوں نے 2017ءکے ماہ جنوری کے مقابلے میں 4.908 ارب ریال بھجوائے۔