عدنان صدیقی

بھارت ہمارے ڈراموں کا مقابلہ نہیں کر سکتا، عدنان صدیقی

دبئی(لاہورنامہ) پاکستان شوبز کے سینئر اداکار عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ بہترین ڈرامے بنانے میں کوئی پاکستان کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔

حال ہی میں عدنان صدیقی پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رانڈر عماد وسیم کے ہمراہ نجی ٹی وی کے پروگرام دی مرزا ملک شو میں شریک ہوئے۔شو کے دوران کئی دلچسپ سیگمنٹس میں حصہ لیتے ہوئے اور سوالات کا بھرپور جواب دیتے ہوئے عدنان صدیقی اور عماد وسیم ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے پروگرام سے خوب لطف اندوز ہوئے۔

مشہور ڈرامے میرے پاس تم ہو میں اہم کردار نبھانے والے عدنان صدیقی نے کہا کہ میرے پاس تم ہو کی کہانی ایک ایسے شخص کے بارے میں تھی جو عورتوں سے جھوٹ نہیں بولتا تھا، کہانی وقت سے پہلے کی نہیں تھی، یہ چیزیں موجود ہیں.

پاکستانی ڈراموں میں بہترین اسٹوری ٹیلنگ کی جاتی ہے اور ان کہانیوں کے پیچھے مقصد ہوتا ہے۔پاکستانی ڈراموں اور بھارتی فلموں پر تبصرہ کرتے ہوئے عدنان صدیقی نے کہا کہ پاکستانی ڈراموں کی مثال ایسی ہے جیسے بھارتی فلموں کی ہے ہم بھارت کی فلموں کا مقابلہ نہیں کرسکتے بلکل اس ہی طرح بھارت ہمارے جیسے ڈرامے نہیں بنا سکتا۔

بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رانڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بھی پاکستانی ڈراموں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں بھی پاکستانی ڈرامے پسند ہیں اور وہ ڈرامے دیکھتی ہیں۔