بلاول بھٹو

عمران حکومت کی پالیسیاں دہشتگردوں کو خوش کرنے کی تھیں، بلاول بھٹو

واشنگٹن (لاہورنامہ)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی پالیسی پرنئی سویلین اور عسکری قیادت نے فل اسٹاپ لگادیا ہے۔

امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران حکومت کی پالیسی دہشتگردوں کو خوش کرنے کی تھی، عمران نے دہشتگردوں سے غیر مشروط مذاکرات کیے تاہم ان کی پالیسی پرنئی سویلین اور عسکری قیادت نے فل اسٹاپ لگادیا ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ اپنی سرزمین پر دہشتگردوں کا مقابلہ کریں گے، افغانستان سے خطرات کے حل کے بغیر پاکستان میں سکیورٹی کا مسئلہ رہے گا۔