اسلام آبا د(لاہورنامہ)وزیراعظم کے مشیر عطاء اللہ تارڑ نے سابق وزیر فواد چوہدری کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو دن جیل میں زاروقطار رونے والوں کو ہتھکڑی چومنے کی باتیں زیب نہیں دیتی ۔
انہوں نے کہاکہ ”استاد پلستروی”کب جیل جانے کی تاریخ دیں گے، قوم وہ اعلان سننا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جیل بھرو تحریک میں بھی جیب بھرو تحریک والا مثالی جذبہ دکھائیں،ضمانتیں کروا کہ جیل بھرو تحریک کا اعلان کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ گرفتاری دیتے ہیں اور بھر کہتے ہیں پولیس نے ایکشن کیا تو چھوڑیں گے نہیں۔