مہنگائی کی شرح

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 41.58فیصد تک پہنچ گئی

لاہور (لاہورنامہ)ہفتہ کے روز ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیئے ، ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 41.58فیصد تک پہنچ گئی .

ہفتہ وار منگائی کی شرح میں 2.78فیصداضافہ ہوگیا ، ایک ہفتے میں 33اشیاء ضروریہ مہنگی ہوگئیں ، ایک ہفتے میں 6اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 12کی قیمتوں میں استحکام رہا .

قدرتی گیس کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت میں 154روپے 57پیسے کا اضافہ ہوا، کیلے فی درجن 10روپے سے زائد مہنگے ہوئے ، زندہ مرغی فی کلو 23روپے 52پیسے مہنگی ہوئی۔