شیری رحمن

عمران خان عدالتی کارروائی سے بچنے کیلئےہر بار چھپ جاتے ہیں، شیری رحمن

اسلام آباد (لاہورنامہ) وفاقی وزیر شیری رحمن نے کہاہے کہ عمران خان قانونی اور عدالتی کاروائی کو روکنے کے لئے ہر بار کارکان کے پیچھے چھپ جاتے ہیں،قانون کی حکمرانی کی بات کرنے والے عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کیلئے جھوٹ بولا کہ وہ گھر پہ نہیں۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ وہی شخص ہیں جس نے ماضی میں تمام سیاسی مخالفین کو انتقام کیلئے جیل بھیجا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ آصف علی زرداری اور دیگر تمام سیاستدانوں نے من گھڑت کیسز میں جرات اور حوصلے سے گرفتاری دی۔

شیری رحمن نے کہاکہ عمران خان قانونی اور عدالتی کاروائی کو روکنے کے لئے ہر بار کارکان کے پیچھے چھپ جاتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان گرفتاری سے اتنے خوفزدہ ہیں کہ ذاتی طور پر پولس سے عدالتی نوٹس بھی وصول نہیں کرتے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ گرفتاری سے بچنے کیلئے ضمانت پارک میں چھپ گئے، پولس کو خالی کمرہ دکھایا گیالیکن پولس کے جانے بعد باہر آئے اور قوم اور کارکنان کو قانون کی حکمرانی اور اخلاقیات پر لیکچر دیا۔ شیری رحمان نے کہاکہ یہ پوری قوم کیلئے الگ اور اپنے لئے الگ قانون اور انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عدالتی اور پولس کاروائی میں رکاوٹ ڈالنے اور جھوٹ بولنے پر عدالت سختی سے نوٹس لے۔