محسن شاہنواز

ایسی سہولت کسی کو حاصل نہیں جو عمران خان کو ہے، محسن شاہنواز

اسلام آباد (لاہورنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ توشہ خان ٹرائل چلتےہوئےپانچ ماہ ہو گئے عمران خان پیش نہیں ہو رہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن شاہنواز رانجھا نے کہاکہ توشہ خان ٹرائل چل رہا ہے پانچ ماہ ہو گئے عمران خان پیش نہیں ہو رہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عدالتی نظام میں ایسی سہولت کسی سائل کو حاصل نہیں جو عمران خان کو ہے ،عمران خان عدالتی نظام اور اوقات کار کا مذاق بناتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ نواز شریف آٹھ بجے جج بشیر صاحب کی عدالت پیش ہوتے تھے ،پاکستان کے آئین اور قانون کا ماننے والا شخص نواز شریف ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی سیاست میں اہم نوعیت کا کیس ہے اسکی نظرین اس کیس پر ہیں ،ایس پی صاحب عدالتی نظام کا مذاق بنا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ایس پی وہاں جاتے ہیں اور میڈیا کا تماشا ہوتا ہے اور واپس آ جاتے ہیں ، دیگر ملزمان اگر عمران خان جیسا رویہ اپنا لیں تو عدالتیں بند ہو جائیں گی ،جو سہولت عدالتی نظام میں عمران خان کو میسر ہے وہ سب سائلین کو میسر ہونی چاہیے ،یہ عدالت بنی گالہ ہی منتقل کر دیتے ہیں انکی مرضی سے کیس چلا لیتے ہیں.