بیجنگ (لاہورنامہ)نو مارچ کو چینی صدر شی جن پھنگ نے ہسپانوی بادشاہ فلپ ششم کے ساتھ چین اور اسپین کے سفارتی تعلقات کے قیام کی پچاسویں سالگرہ پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور اسپین کے سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد فریقین نے باہمی احترام ،مساوات اور باہمی مفادات کے جذبے پر قائم رہتے ہوئے دوستی اور تعاون کو فروغ دیا ہے۔دونوں ممالک نے ہمہ گیر اسٹریٹجک شراکت داری پر مبنی تعلقات قائم کیے اور بڑھائے جس سے دونوں ممالک کے عوام حقیقی معنی میں مستفید ہوئے۔
شی جن پھنگ نے زور دیا کہ وہ چین اسپین تعلقات کو بڑی اہمیت دیتے ہیں اور بادشاہ فلپ ششم کے ساتھ مل کر باہمی سیاسی اعتماد کو مضبوط بنانے،باہمی مفادات پر مبنی تعاون کو وسعت دینےاورعوامی افہام و تفہم کو بڑھانے پر تیار ہیں جس سے دوستانہ تعاون کا نیا باب کھلے گا۔
ہسپانوی بادشاہ فلپ ششم نے کہا کہ چین اسپین تعلقات مستحکم طور پر بخوبی جاری ہیں۔انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ فریقین دوستانہ تبادلوں اور حقیقیت پسندانہ تعاون کو جامع طور پر وسعت دیں گے اور موسمیاتی تبدیلی سمیت عالمی چیلنجز کا مل کر مقابلہ کریں گے۔