اقوام متحدہ (لاہورنامہ)ایک رپورٹ کے مطابق ،برطانیہ یوکرین کو یورینیم بم کی فراہمی پر غور کر رہے ہے۔ بد ھ کے روز اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق نے چائنا میڈیا گروپ کے نامہ نگار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کئی سالوں سے ہم ہر قسم کے یورینیم ہتھیار پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں .
کیونکہ اس کے سنگین نتائج ہوں گے اور یہ تشویش ان سب کے بارے میں بھی ہے جو اس طرح کے ہتھیار فراہم کرتے ہیں۔ ہم نے اقوام متحدہ کے دفتر برائے تخفیف اسلحہ کے ذریعے کسی بھی صورت اور کسی بھی مقام پر یورینیم ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں اپنی تشویش کو واضح کر دیا ہے۔