بیجنگ (لاہورنامہ) چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں چین کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے ہسپانوی وزیر اعظم الیکسس سانچیز سے ملاقات کی۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اعلی معیار کی ترقی کے ساتھ چینی طرز کی جدیدکاری کو جامع طور پر فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے جو اسپین سمیت دنیا کے تمام ممالک کے لئے وسیع مارکیٹ اور تعاون کے مزید مواقع فراہم کرے گا۔
چین اسپین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کو باہمی فائدہ مند تعاون کے فروغ میں ایک نئے نقطہ آغاز کے طور پر لیتے ہوئے اسپین کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے۔
سانچیز نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر پہلی بار چین کا دورہ کرنے پر بہت خوش ہیں۔انہوں نے اس موقع پر صدر شی جن پھنگ کو چین کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد بھی پیش کی ۔