ماؤ ننگ

امریکہ فوری طور پر ہانگ کانگ کے معاملات میں مداخلت بند کرے، ماؤ ننگ

بیجنگ (لاہورنامہ)چین کی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں صحافی نے امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ ہانگ کانگ سے متعلق نام نہاد پالیسی رپورٹ کے بارے میں سوال پوچھا توترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ ہانگ کانگ چین کا ایک خصوصی انتظامی علاقہ ہے اور ہانگ کانگ کے معاملات خالصتا چین کے داخلی معاملات ہیں اور کسی بھی غیر ملک کو اس میں مداخلت کا حق نہیں ہے۔

امریکہ نے حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے، ہانگ کانگ کے معاملات پر غیر ذمہ دارانہ تبصرے کرنے اور چینی مرکزی حکومت اور ہانگ کانگ کی حکومت کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے متعلقہ رپورٹ جاری کی۔ انہوں نے کہا کہ چین اس پر سخت عدم اطمینان کا اظہار کرتا ہے اور اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ امریکہ کو فوری طور پر ہانگ کانگ کے معاملات میں مداخلت بند کرنا چاہیے۔