اوپن یونیورسٹی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2019ءکے داخلوں کی تاریخ میں لیٹ فیس چارجز کے ساتھ 15 مارچ تک توسیع

اسلام آباد:علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرضیاءالقیوم نے یونیورسٹی کے سمسٹربہار2019ءکے داخلوں کی تاریخ میں لیٹ فیس چارجز کے ساتھ 15مارچ 2019ءتک توسیع کی منظوری دےدی ہے۔ ڈاکٹرضیاءالقیوم نے کہا کہ داخلوں کی تاریخ میں توسیع کا مقصد حصول علم کے خواہشمند افراد کو موقع فراہم کرنا اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو تعلیمی نیٹ میں لانا ہے۔ تمام پروگراموں کے داخلہ فارمز اور پراسپکٹس اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس کے تمام سیل پوائنٹس اور ملک بھر میں موجود علاقائی کمیپسسزرابطہ دفاتر سے دستیاب ہیں۔نئے شیڈول کے مطابق میٹرک 100روپے انٹرمیڈیٹ ایسوسی ایٹ ڈگری اوربی اے 200روپے جبکہ پوسٹ گریجویٹ /بی ایڈ پروگرامز میں500 روپے لیٹ فیس چارجز کے ساتھ15مارچ 2019ءتک داخلہ لیا جا سکتا ہے۔ نئی تاریخ کا اطلاق میرٹ بیسڈ پروگرامز پر بھی لاگو ہے۔ ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کے مطابق میرٹ بیسڈ پروگرامز میں داخلوں کے خواہشمند امیدوار اپنا داخلہ فارم پراسپکٹس میں دئیے گئے طریقہ کار کے مطابق 500 روپے لیٹ فیس چارجز کے براہ راست متعلقہ شعبہ کو ارسال کریں۔ اب ملک کے کسی بھی حصے میں رہنے والے امیدوار کسی بھی پروگرام میںداخلہ حاصل کرنے کے لئے متعلقہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ڈاﺅن لوڈ کرسکتے ہیں۔ داخلہ فارم مع مقررہ فیس ملک بھر میں فرسٹ ویمن بینک بینک الفلاح اور الائیڈ بینک مسلم کمرشل بینک کی تمام پرانچوں اور نیشنل بینک آف پاکستان کی نامزد کردہ برانچوں میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ نامزد برانچوں کی تفصیلات پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ اور یونیورسٹی کے ملک کے طول و عرض میں موجود علاقائی دفاترسے دستیاب ہیں۔