اسلام آباد (لاہورنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ بلاول آپ کے نانا نے آئین بنایا تھا، بلاول بھائی! آپ کے منہ سے مارشل لاء کا لفظ اچھا نہیں لگتا۔
سپریم کورٹ کے باہر سینیٹر فیصل جاوید کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ 4 اپریل کو سابق وزیرِ اعظم کو پھانسی پر چڑھایا گیا، آج ہی عمران خان اے ٹی سی میں پیش ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سب کچھ ہوسکتے ہیں کیا دہشت گرد ہو سکتے ہیں۔
علی محمد خان نے کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا ایک اور اہم دن ہے، آج تاریخ کو درست کرنے کا دن ہے، وزارت داخلہ کہتا ہے یا آپ رہیں گے یا ہم رہیں گے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ دل کہتا ہے کہ آئین کے مطابق مضبوط فیصلہ آئیگا، اسی بینچ نے ہماری حکومت کے خلاف فیصلہ کیا، ہم نے کسی جج کی تضحیک نہیں کی۔
اس موقع پر پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ پاکستانی قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں، آج تاریخی لمحات آ پہنچے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آج آئین کی بات کرتی ہے لیکن خود عمل نہیں کرتی، آئین کے مطابق 90 دنوں میں الیکشن ہونے ہیں۔
فیصل جاوید نے کہا کہ سپریم کورٹ رات کو کھلی، عمران خان نے کوئی اٹیک نہیں کیا، انہوں نے عدالت کا احترام کیا۔