بیجنگ (لاہورنامہ)گزشتہ سال چین میں زرعی و دیہی اصلاحات و ترقی میں نمایاں پیش رفت ہوئی,۔ ملک بھر میں اناج کی کل پیداوار 687 ملین ٹن تک پہنچ گئی۔
چین کے شعبہِ زراعت کی فیوچر آوٹ لک رپورٹ 2022-23 جاری کی گئی۔رپورٹ میں سال 2022 میں اٹھارہ اہم اقسام کے زرعی مصنوعات کی مارکیٹ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال چین میں زرعی و دیہی اصلاحات و ترقی میں نمایاں پیش رفت ہوئی۔شعبہِ زراعت نے وبائی صورتحال ، قدرتی آفات اور عالمی سطح پر خوراک کی قیمتوں میں اتار چڑھاو کے منفی اثرات زائل کر کے ملک کی معاشی و معاشرتی ترقی کے لیے مستحکم بنیاد فراہم کی ۔
ملک بھر میں اناج کی کل پیداوار 687 ملین ٹن تک پہنچ چکی ہے ، جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں صفر اعشاریہ پانچ فیصد اضافہ ہوا ہے۔
چین کی وزارت زراعت و دیہات کے متعلقہ ماہرین کے مطابق ۲۰۲۳ میں چین میں اناج کی پیداوار میں مستحکم اضافہ برقرار رہے گا اور کل پیداوار 694 ملین ٹن ہونے کی توقع ہے۔