دنیا کو شدید نقصان پہنچایا

تسلط پسندی اور بالادستی کی کارروائیوں نے دنیا کو شدید نقصان پہنچایا، چانگ چون

نیو یارک(لاہورنامہ)چین نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں تمام ممالک پر حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کرنے پر زور دیتے ہوے کہا ہے کہ دنیا تاریخ کے ایک چوراہے پر کھڑی ہے، تسلط پسندی اور بالادستی قائم کرنے کی کارروائیوں نے دنیا کو شدید نقصان پہنچایا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے "اقوام متحدہ کے چارٹر اور کثیر الجہتی کو برقرار رکھنے” پر ایک کھلی بحث کا انعقاد کیا۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب چانگ چون نے نشاندہی کی کہ انسانی معاشرے کو غیر معمولی عالمی چیلنجز کا سامنا ہے اور چین تمام ممالک پر زور دیتا ہے کہ وہ حقیقی کثیر الجہتی پر عمل کریں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا تاریخ کے ایک چوراہے پر کھڑی ہے۔ تسلط پسندی اور بالادستی قائم کرنے کی کارروائیوں نے دنیا کو شدید نقصان پہنچایا ہے، بلاک سیاست نےزبردست تقسیم اور محاذ آرائی کی صورتِ حال پیدا کر دی ہے اور اقوام متحدہ کے چارٹر کو برقرار رکھنے کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

چین تمام ممالک پر زور دیتا ہے کہ وہ حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کریں، اقوام متحدہ کے جھنڈے تلے یکجہتی کو مضبوط کریں، عالمی گورننس کے نظام کو موثر بنانے میں اضافہ کریں، مشترکہ سلامتی حاصل کریں، مشترکہ ترقی کو فروغ دیں اور مشترکہ مستقبل کے قیام کے لیے کوشش کریں ۔

چانگ چون نے سلامتی کونسل کی اجازت کے بغیر یکطرفہ پابندیاں عائد کرنے پر امریکہ اور دیگرممالک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف بالادستی کی حیثیت، تکنیکی اجارہ داری اور نظریے کے تحفظ پر مبنی پابندیاں ہیں جو عالمی ترقی کے یکسرخلاف ہیں ، اوران کی کوئی قانونی بنیادبھی نہیں ہے ۔