سکیورٹی ہائی الرٹ

عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ پیشی کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہی

اسلام آباد (لاہورنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ پیشی کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہی ۔

جمعرات کو سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر وفاقی پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے اس سلسلسے میں اسلام آباد ہائیکورٹ جانے والی شاہراہوں کو بند کر دیا گیا.

اسلام آباد ہائیکورٹ میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند رہا ۔پولیس رینجرز اور ایف سے کے مجموعی طور پر 2300 سے زائد اہلکار تعینات رہے ،اینٹی رائیٹ فورس اور خواتین پولیس اہلکار بھی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیتے رہے ۔

ذرائع کے مطابق اینٹی رائیٹ فورس اہلکاروں کو آنسو گیس کے شیل بھی فراہم کیے گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں دفع 144 بھی نافذ العمل ہے،دفع 144 کے تحت کسی بھی قسم کے اجتماع پر پابندی عائد ہے، امن و عامہ کے پیش نظر جی ٹین پراجیکٹ موڑ اور عون محمد رضوی روڈ پر ڈائیورشن ہوگی۔