لاہور (لاہورنامہ) لاہور میں امن و امان کی غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر تین روز سرکاری اسکول بند رہنے کے بعد ہفتے سے معمول کے اوقات کار کے مطابق دوبارہ کھل گئے ۔
اساتذہ بھی کشیدہ حالات سے پریشان نظر آئے اور کہا کہ تدریسی عمل کا ہرج ہوتا ہے ایسی صورتحال اب دوبارہ نہیں ہونی چاہیے۔سرکاری اسکولوں میں ہفتہ کے روز حاضری انتہائی کم رہی جبکہ پرائیویٹ اسکولز اور سرکاری و نجی جامعات میں پیر 15مئی سے تدریسی عمل بحال ہوگا۔
خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک میں پر تشدد مظاہروں میں اضافے کے بعد سکول بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا ۔