خادم حسین

بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کمی معاشی ابتری کی نشاندہی ہے ، خادم حسین

لاہور(لاہورنامہ)فاؤنڈر گروپ کے سرگرم رکن پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب صدر فیروز پور بورڈ ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے ملک کی بڑی صنعتوں کی پیداوار میں جاری مالی سال کے پہلے9ماہ میں 9.1فیصد کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کمی معاشی ابتری کی نشاندہی ہے.

حکومتی اقدامات، بجلی، گیس، پٹرولیم مصنوعات میں مسلسل اضافہ سے صنعتی شعبہ متاثر ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے آئی ایم ایف سے مزید قرض کے حصول کے لیے برآمدی صنعتوں سے بجلی،اور گیس پر دی جانے والی سبسڈی واپس لے لی جس سے صنعتی شعبہ پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں.

انہوں نے پریشان کن صورتحال میں اپنے پیداواری یونٹس بند کردیئے ہیں جس سے بے روزگار ی میں اضافہ کے ساتھ ساتھ صنعتی شعبہ کی پیداوار میں بھی کمی ہورہی ہے جس سے حکومتی ریونیو میں ٹیکسوں کی مد میں بھی کمی کے ساتھ ساتھ برآمدات بھی کمی کا شکار ہیں اور حکومت کو فائدہ کی بجائے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

فاؤنڈر گروپ کے رہنما میاں محمد اشرف نے کہا کہ حکومتی اقدامات،بجلی گیس،پٹرولیم مصنوعات میں مسلسل اضافہ سے صنعتی شعبہ متاثر ہورہا ہے۔حکومت ملکی صنعتی ترقی کیلئے صنعتی شعبہ کی مراعات ختم کرنے کی بجائے انہیں سہولیات فراہم کرے تاکہ صنعتی شعبہ ترقی کرکے ملکی معیشت میں اپنا اہم رول ادا کرسکے۔