بیجنگ (لاہورنامہ) بچوں کے عالمی دن سے قبل چین کی خاتونِ اول پھنگ لی یوان نے افریقی خواتینِ اول کی تنظیم کے ساتھ ” افریقی یتیم بچوں کی صحت پر مبنی سرگرمی”کا آغاز کیا۔
چینی خاتونِ اول نے اس موقع پر کہا کہ چین افریقہ کا دیرینہ اور مخلص ساتھی ہے۔ رواں سال چینی حکومت کی جانب سے افریقہ کے لیے طبی امدادی ٹیم کی روانگی کی 60 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔
چینی طبی امدادی ٹیم افریقی ممالک کے عوام کو مثبت طور پر مدد فراہم کرتی ہے اور چین-افریقہ دوستی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ افریقی یتیم بچوں کی صحت پر مبنی سرگرمی سے افریقی بچوں کی صحت اور فلاح و بہبود کو فروغ دیا جائے گا اور نئے عہد میں چین-افریقہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے خدمات سرانجام دی جائیں گی۔
افریقہ کے مختلف ممالک میں تعینات چینی سفارت خانے اور متعلقہ ممالک میں طبی امدادی ٹیمیں یتیم خانوں اور متعلقہ اداروں میں جا کر بچوں کو دیکھنے، مفت طبی معائنہ کرنے اور سازوسامان عطیہ دینے کے لیے سرگرمیاں شروع کر رہےہیں۔