شنگریلا ڈائیلاگ

شنگریلا ڈائیلاگ، کچھ ممالک چین کی ترقی کو غلط انداز میں دیکھتے ہیں، یوس رموس ہورٹا

بیجنگ (لاہورنامہ) مشرقی تیمور کے صدر یوس رموس ہورٹا نے 20 ویں شنگریلا ڈائیلاگ میں اپنی تقریر کے دوران کہا کہ کچھ ممالک چین کی ترقی کو خطرے کے طور پر دیکھتے ہیں لیکن اس طرح کے خیالات قابل اعتماد نہیں ہیں۔

پیر کے روز صدر ہورٹا کا کہنا تھا کہ اس وقت چین کا اثر و رسوخ عالمی سطح پر ہے اور ایک عالمی طاقت کی حیثیت سے چین کے مفادات، دولت، عوام کی فلاح و بہبود اور سلامتی دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔

امریکہ اور یورپ کے لوگوں کو اس بات پر غور کرنا چاہیئے کہ دنیا بھر کے بہت سے ممالک چین کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تعاون کیوں کر رہے ہیں۔

ہورٹا نے کہا کہ چین حقیقی طور پر بڑا ملک اور تیسری دنیا کے ان ممالک کا حقیقی دوست ہے جو کبھی مغرب سے امید رکھتے تھے لیکن بالآخراس سے مایوس ہوگئے۔