جرائم پر سنجیدگی

چین مسائل پیدا کرنے والے ممالک کی سختی سے مخالفت کرتا ہے،وانگ ون

بیجنگ (لاہورنامہ) آبنائے تائیوان سے امریکی جنگی جہاز کے گزرنے کے بارے میں صحافی کے سوال کے جواب میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے اس بات پر زور دیا کہ سچائی یہ ہے کہ امریکہ نے پہلے اشتعال انگیزی کی اور اس کے بعد چین نے اس سے قوانین اور ضوابط کے مطابق نمٹا ہے۔

چینی فوج کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات متعلقہ ممالک کی اشتعال انگیزیوں سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات ہیں، یہ مکمل طور پر معقول، قانونی، محفوظ اور پیشہ ورانہ ہیں۔ چین آبنائے تائیوان کے علاقے میں مسائل پیدا کرنے والے متعلقہ ممالک کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور قومی اقتدار اعلیٰ کی سلامتی کے ساتھ ساتھ علاقائی امن واستحکام کا مضبوطی سے تحفظ کرتا ہے۔