بیجنگ (لاہورنامہ) چین کی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے فائیو جی کے کمرشل لائسنس کے باضابطہ اجراء کی چوتھی سالگرہ 6 جون کو ہے۔منگل کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ رپورٹ کے مطابق اب قومی معیشت کے تقریباً ساٹھ فیصد حصے میں فائیو جی کا استعمال کامیابی سے کیا جا رہا ہے۔
چین نے دنیا کا سب سے بڑا اور جدید فائیو جی نیٹ کی تعمیر کیا ہے۔ رواں سال اپریل کے اختتام تک، 2.73 ملین سے زائد فائیو جی بیس اسٹیشنز کی تعمیرہو چکی ہے۔ فائیو جی نیٹ ورک ملک بھر کے تمام پریفیکچر کی سطح کے شہروں اور کاؤنٹیز کا احاطہ کرتا ہے اور فائیو جی موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد 634 ملین تک پہنچ گئی ہے۔
اس وقت، فائیو جی ایپلی کیشنز کو 97 قومی اقتصادی شعبوں میں سے 60 میں ضم کر دیا گیا ہے۔ بنیادی ٹیلی کمیونیکیشن انڈسٹری نے فائیو جی نیٹ ورکس کی تعمیر میں تقریباً 600 بلین یوآن کی سرمایہ کاری کی ہے، جس سے تقریباً 3.8 ٹریلین یوآن کی کل اقتصادی پیداوار براہ راست ہوئی ، اور بالواسطہ طور پر تقریباً 9.4 ٹریلین یوآن کی کل پیداوار ہوئی ، جس نے مؤثر طریقے سے ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کو فروغ دیا ہے۔