لاہور(لاہورنامہ)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے عسکری ٹاور حملہ کیس میں پی ٹی آئی کی رکن خدیجہ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے خدیجہ شاہ کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی ۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد خدیجہ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ۔
لاہور کے تھانہ گلبرگ کی پولیس نے سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔