اسلام آباد:پاکستان سیٹیزن پورٹل کی جانب سے عوامی شکایات کا ازالہ تیزی سے جاری ہے۔وزیراعظم ہاس سے جاری اعلامیہ کے مطابق 282 نوجوانوں کی شکایت اسی پورٹل کے تحت حل کردی گئی ہے۔جس کے تحت نوجوانوں کی واجب الادا رقم جاری کر دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کو مزید بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وظیفہ کی مد میں انٹرن شپ پروگرام کے تحت نوجوانوں کے لئے مارچ 2018 سے زیر التوا واجب الادا رقم جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔941 ملین روپے کی ادائیگی کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں اس کے علاوہ وزارت خزانہ نے واجبات کے لیے رقم جاری کردی ہے۔واجبات کی ادائیگی میں پاکستان سیٹیزن پورٹیل کی کارکردگی کے باعث حاصل کی گئی۔جس کے بعد 29,000 نوجوانوں کو اسی ہفتے واجبات ادا کر دیے جائیں گے۔اس حوالے سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان اور وزیر اعظم عمران خان پر فارمنس ڈلیوری یونٹ اس بات کی حیثیت سے بخوبی واقف ہیں کہ پاکستان کا اصل اثاثہ اس کے کے نوجوان ہیں اور ان کے مسائل حل کئے بغیر ترقی ممکن نہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے وزیر اعظم کے سامنے یہ مسئلہ رکھا جس کے بعد اس کو فوری طور پر حل کیا گیا،واضح رہے پاکستان سیٹیزن پورٹل ایپلیکیشن کو دوسری بہترین ایپ قرار دے دیا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سیٹیزن پورٹل ایپلیکیشن کو دوسری بہترین ایپ قرار دینے پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے عوام سے رابطے کے لیے بہترین ایپ قرار دے دیا۔وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شکایات سیل کے زریعے سے عوام سے براہ راست رابطہ ممکمن ہوا۔مسائل کے حل میں شکایات سیل نے غیر معمولی کامیابی حاصل کی۔اس سے دو بار قبل بھی عمران خان مذکورہ ایپ سے متعلق ٹویٹ کر چکے ہیں۔انہوں نے ٹویٹ میں کہا تھا کہ کہ پاکستان سیٹیزن پورٹل کے ذریعے آنے والی ایک لاکھ شکایات کا ازالہ کیا جاچکا ہے۔
ہماری تاریخ میں شکایات کے تیز ترین ازالے کا ریکارڈ بن چکا ہے۔یہ سب ہم نے 60 دن میں کر دکھایا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر پاکستانی عوام سے اپیل کی کہ وہ شکایات کے تیز ترین ازالے کے لیے اس پورٹل کو استعمال کریں۔