ہانگ کانگ کے معاملات

چین، ہانگ کانگ کے معاملات میں مداخلت کرنے پر امریکی کانگریس کی شدید مذمت

ہا نگ کا نگ (لاہورنامہ) چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت نے امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کی طرف سے نام نہاد "ہانگ کانگ اکنامک اینڈ ٹریڈ آفس سرٹیفیکیشن ایکٹ” کی منظوری کی شدید مذمت کی، جس نے امریکہ میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے اقتصادی اور تجارتی دفتر کے استحقاق اور استثنیٰ کو منسوخ کرنے اور یہاں تک کہ دفتر کو بند کرنے کی وکالت کی۔

اس فیصلے کو ہانگ کانگ کے معاملات میں سراسر مداخلت قرار دیتے ہوئے ہانگ کانگ خصوصی انتظامیہ علاقے کی حکومت نے ایک بار پھر پوری سنجیدگی کے ساتھ امریکہ کو بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کے مطابق ہانگ کانگ کے معاملات میں فوری مداخلت بند کرنے کی تاکید کی ہے۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ عوامی جمہوریہ چین کا ایک ناقابل تقسیم حصہ ہے۔ ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قانون کو نافذ کرنے کا ایک اہم مقصد ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے قانونی نظام اور قومی سلامتی کے قوانین کےنظام کو بہتر بنانا اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی خوشحالی اور استحکام کو برقرار رکھنا ہے۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قانون کو غیرمتزلزل اور جامع طریقے سے نافذ کرتی رہے گی، اور قانون کے مطابق قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والی کارروائیوں اور سرگرمیوں کو روکے گی اور سزا دے گی۔