علیم خان

طلبہ کوہرشعبے میں اعلی تعلیم کیلئے خصوصی اسکالرشپ دی جائیں گی، علیم خان

لاہور(لاہورنامہ)صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے تعلیم اور نوجوانوں سے متعلق منشور کے نکات کا اعلان کر دیا،طالبات کیلئے تعلیمی مراعات متعارف کرائی جائیں گی،حکومت طلبہ کوہرشعبے میں اعلی تعلیم کیلئے خصوصی اسکالرشپ دے گی۔

پارٹی سیکرٹریٹ میں یوتھ اورتعلیمی اداروں کے وفود نے ملاقات کی ۔عبدالعلیم خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں پینے کاصاف پانی اورصحتمند ماحول فراہم کیا جائے گا،ہراسکول میں واٹرفلٹریشن پلانٹ اوربچوں کاماہانہ میڈیکل چیک اپ ہوگا۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ یوتھ انوسٹمنٹ اولین ترجیح اورہنرمند تعلیم کوفروغ دیں گے، حکومت طلبہ کوہرشعبے میں اعلی تعلیم کیلئے خصوصی اسکالرشپ دے گی ۔

انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی طالبات کیلئے تعلیمی مراعات متعارف کرائے گی ،اقتدارمیں آکرنوجوانوں کومربوط اندازمیں قومی دھارے میں شامل کریں گے،پاکستان کاصحت مندنوجوان ہی ملک وقوم کے محفوظ مستقبل کا ضامن ہوسکتاہے، نوجوان نسل ذمے دارانہ کردار ادا کرے گی تو ملک تیزی سے سنور جائے گا۔