پرسی پی سی سینٹرل کمیٹی کا اجلاس

چین، اگلی ششماہی کے اقتصادی کام پرسی پی سی سینٹرل کمیٹی کا اجلاس

بیجنگ (لاہورنامہ)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے موجودہ اقتصادی صورتحال اور اگلی ششماہی کے اقتصادی کام کے بندوبست پرایک اجلاس کا انعقاد کیا ، چینی صدر شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں نشاندہی کی گئی ہے کہ رواں سال چین کی معیشت مجموعی طور پر تسلسل سے بحال ہو رہی ہے ،اعلی معیار کی ترقی کو مضبوطی سے فروغ دیا جا رہا ہے،صںعتی اپ گریڈنگ کو ترقی مل رہی ہے ،خوراک اور توانائی کے تحفظ کو موثر طور پر یقینی بنایا گیا ہے.

سماجی استحکام برقرار رہا ہے جو پورے سال میں سماجی و اقتصادی ترقی کے اہداف کی تکمیل کے لیے اچھی بنیاد فراہم کرتا ہے۔اجلاس میں کہا گیا کہ موجودہ معیشت کو نئی مشکلات اور چیلنجز کا سامنا ہے جن میں اندرونی کھپت کی کمی،کچھ صنعتی و کاروباری اداروں کے آپریشن میں مشکلات،اہم شعبوں میں زیادہ خطرات اور پیچیدہ بیرونی ماحول شامل ہیں۔

چینی معیشت لچکدار اور مضبوط ہے اور طویل المدتی بہتری کے بنیادی پہلو میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اگلی ششماہی میں مستحکم طور پر ترقی کو فروغ دیا جائے گا،نئے ترقیاتی تصور پر مکمل انداز میں عمل درآمد کیا جائے گا،اصلاحات و کھلے پن کو جامع طور پر فروغ دیا جائے گا،میکرو پالیسی کے کنٹرول کو وسیع بنایا جائے گا۔اندرونی ضروریات کو فروغ دیا جائے گا اور اعتماد کو مضبوط بنایا جائے گا۔

اجلاس میں سرکاری ملکیت کے صنعتی و کاروباری اداروں کی مسابقتی صلاحیت کو بلند کرنے اور نجی اداروں کے ترقیاتی ماحول کو بہتر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔اس کے علاوہ عوامی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات پر بھی زور دیا گیا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی نے 21 جولائی کو بیجنگ میں سی پی سی سے غیروابستہ شخصیات کے لیے ایک سمپوزیم منعقد کیا، جس میں جمہوری جماعتوں کی مرکزی کمیٹیوں، آل چائنا فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کے سربراہان اور غیر جماعتی افراد کے نمائندوں کی رائے اور تجاویز کو سنا گیا۔