چین-جنوبی ایشیا ایکسپو

اتحاد و تعاون اور مشترکہ ترقی ” کے موضوع پر چین-جنوبی ایشیا ایکسپو کا انقعاد

بیجنگ (لاہورنامہ) ” اتحاد و تعاون اور مشترکہ ترقی ” کے موضوع پر ساتویں چین-جنوبی ایشیا ایکسپو 16 سے 20 اگست تک چین کے صوبہ یون نان کے شہر کھون مینگ میں منعقد ہوگی۔ یہ اس سال چین اور جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان اہم اقتصادی اور تجارتی تبادلوں میں سے ایک ہے۔

رواں سال "دی بیلٹ اینڈ روڈ” انیشیٹو کی 10ویں سالگرہ اور چین-جنوبی ایشیا ایکسپو کے انعقاد کی 10ویں سالگرہ ہے۔چین کے نائب وزیر تجارت لی فی نے اسی دن ایک پریس کانفرنس میں نشاندہی کی کہ فریقین کے رہنماؤں کی تزویراتی قیادت میں چین اور جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کےمثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

اب تک 60 ممالک اور خطوں نے ایکسپو میں شرکت کے لیے دستخط کیے ہیں، جس سے جنوبی ایشیائی، جنوب مشرقی ایشیائی ممالک اور آرسی ای پی کے رکن ممالک کی مکمل شرکت ظاہر ہوتی ہے۔