لاہور (لاہورنامہ) سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے مردم شماری کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ نئی مردم شماری پنجاب کے سیاسی حقوق پر بہت بڑا ڈاکا ہے، کیا ہوا کہ پنجاب کی آبادی اتنی کم ہو گئی کہ قومی اسمبلی کی 8 نشستیں کم ہو گئیں؟
نہ طریقہ کار پر بحث ہوئی نہ نتائج کی شفافیت کا پتا۔سابق وزیر نے کہا کہ جہلم اور چکوال جیسے اضلاع صرف ایک نشست کے اضلاع بن جائیں گے، ملتان، لاہور اور گوجرانوالہ کو بھی نشستیں کھونی پڑیں گی۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پنجاب کے سیاستدانوں کا رویہ مایوس کن ہے، اب خود اس مردم شماری کو عدالت میں چیلنج کروں گا۔