خواجہ آصف

الیکشن میں ایک دو ماہ کی توسیع ہوسکتی ہے، خواجہ آصف

واشنگٹن (لاہورنامہ)وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میرے حساب سے انتخابات نومبر میں ہوں گے، بہت زیادہ ہوا تو ایک دو ماہ کی توسیع ہو سکتی ہے۔

امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ آئین کے مطابق پاکستان میں انتخابات 90 دن کے اندر ہونے چاہئیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ بعض تکنیکی بنیادوں پر الیکشن کمیشن چاہے تو ایک دو ماہ کی توسیع کر سکتا ہے۔