#AyanAli

ایان علی کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری، اثاثے ضبط کرنے کا حکم

راولپنڈی: راولپنڈی کی کسٹم عدالت نے کرنسی اسمگلنگ میں ملوث ڈالر گرل ماڈل ایان علی کو اشتہاری قرار دے کر دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے تمام منقولہ غیر منقولہ اثاثے بھی ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

راولپنڈی میں کسٹم عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت ایان علی کے بجائے ان کے وکیل جبکہ محکمہ کسٹم کی جانب سے پراسیکیوٹر امین فیروز اور تفتیشی افسر سلیم پیش ہوئے ۔عدالت کا ملزمہ کی عدم حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملزمہ کو 2ماہ کا وقت دے چکے مگر وہ پھر بھی نہیں آئیں۔

عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ ملزمہ ایان علی کی جائیداد کی تفصیلات دی جائیں اور بتایا جائے کہ اشتہار ملزمہ کے گھر پر لگایا گیا تھا یا نہیں؟۔سماعت میں ایان علی کے وکیل نے عدالت سے آئندہ سماعت کی تاریخ طلب کی جس پر عدالت نے جج نے ریمارکس دیے کہ آپ عدالتی حکم کا انتظار کریں.

۔کسٹم کے تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزمہ نے جو ایڈریس دیا وہ کراچی کی نجی سوسائٹی کا ہے جس پر کسٹم کے انسپکٹر نے بتایا کہ جب میں کراچی گیا تو بتایا گیا کہ ماڈل بہت عرصے سے یہاں آئی ہی نہیں۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ ماڈل ایان علی کو مسلسل عدالت طلب کیا جاتا رہا مگر وہ نہیں آئیں جبکہ ماڈل کے قابل ضمانت اور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوئے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزمہ کی پراپرٹی کے لیے سیشن۔جج کراچی کو خط لکھا جائے گا.