وزیر قانون احمد عرفان اسلم

صدر مملکت سے وزیر قانون احمد عرفان اسلم کی ملاقات،

اسلام آباد(لاہورنامہ)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے نگراں وفاقی وزیر قانون و انصاف احمد عرفان اسلم نے ایوان صدر میں ملاقات کی جس میں ملک میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر مملکت نے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے بیان کو سراہا کہ نگران حکومت اس معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی پاسداری کرے گی۔

ملاقات میں صدر مملکت نے آئین کی بالادستی برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر مملکت نے کہاکہ فیصلے آئین کی روح کے مطابق ہونے چاہئیں۔