اسلام آباد: ملک کی 506 بڑی کمپنیوں میں41 خواتین بطور چیئرپرسن خدمات سرانجام دے رہی ہیں جبکہ بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر( سی ای او) کام کرنے والی خواتین کی تعداد10 اورچیف فنانشل آفیسر( سی ایف او) عہدوں پر11 خواتین خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔
ویمن آن بورڈ پاکستان( ڈبلیو اوبی) کی سروے رپورٹ2018ءکے مطابق مجموعی طور پر556 لسٹڈ کمپنیوں میں سے دوران سروے506 کمپنیوں کے اعدادوشمار اکٹھے کئے گئے ہیں جن کے مطابق ملک کی بڑی لسٹڈ کمپنیوں میں30 خواتین بطور کمپنی سیکرٹری اور416 بطورڈائریکٹرخدمات سرانجام دے رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کارپوریٹ سیکٹر میں خواتین کی شرح ترقی یافتہ ممالک کے مقابلہ میں کم ہے۔ ڈبلیو او بی کا بنیادی مقصد2025ءتک کاروباری اداروں میں خواتین کی شمولیت کو25 فیصد تک بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صنفی مساوات کےلئے کاروباری اداروں میں بھی خواتین کی شمولیت ضروری ہے تاکہ ان کی صلاحیتوں سے استفادہ کیا جاسکے جس سے ملک میں صنفی تضاد کے خاتمہ میں بھی مدد ملے گی۔
zuh-ex/taa/msb/mrn 0855