، لی چھیانگ

چین ،انڈونیشیا کے ساتھ باہمی سیاسی اعتماد کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے، لی چھیانگ

بیجنگ (لاہورنامہ) چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ چین ،انڈونیشیا کے ساتھ باہمی سیاسی اعتماد کو مضبوط بنانے، ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کرنے، دونوں ممالک کے درمیان ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کے معیار کو بہتر بنانے، "بیلٹ اینڈ روڈ” میں اعلی معیار کے تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

چین انڈونیشیا کے ساتھ کثیر الجہت تعاون کو مضبوط بنانے، مشرقی ایشیائی تعاون کی صحیح سمت کی حفاظت اور آسیان اتحاد کا مشترکہ تحفظ کرنے کا خواہاں ہے۔

ان خیالات کا اظہار پیر کے روز چین کے وزیر اعظم نے ناننگ میں انڈونیشیا کے نائب صدر معروف امین سے ملاقات میں کیا ۔

انڈونیشیا کے نائب صدر معروف امین نے کہا کہ انڈونیشیا چین کے ساتھ معیشت، تجارت اور ہیومینیٹیز کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرنے، کثیر الجہت امور میں ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنانے، دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو ایک نئی سطح پر فروغ دینے اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کا خواہاں ہے۔