شیخ رشید

شیخ رشید اور بھتیجے شیخ شاکرکی حراست کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر

اسلام آباد (لاہورنامہ)سابق وزیرد اخلہ شیخ رشید،بھتیجے شیخ شاکر،ملازمین کی حراست کے خلاف لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں پٹیشن دائر کردی گئی.

پٹیشن میں فیڈریشن آف پاکستان، پنجاب حکومت،آئی جی پنجاب،آر پی او کو فریق بنایا گیا ۔پٹیشن شیخ رشید کے بھتیجے شیخ عامر شفیق کی جانب سے دائر کی گئی پٹیشن میں سی پی او،ایس پی اپریشنز،ایس ایچ او سول لائنز،ویسٹریج،وارث خان،نیوٹاون کو بھی فریق بنایا گیا .

پولیس اہلکار شیخ رشید سمیت دیگر افراد کو بغیر کسی وارنٹ گرفتاری کے نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں انہیں غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا ہے ،پولیس حکام رابطہ کے باوجود شیخ رشید سمیت دیگر زیر حراست افراد بارے معلومات فراہم نہیں کر رہے .

حراست میں لیے گئے افراد کے خلاف نہ تو کوئی مقدمہ درج ہے اور نہ ہی کسی مقدمے کی تفتیش کے سلسلے میں ان کی ضرورت تھی۔زیر حراست شیخ شاکر کا کسی سیاسی سرگرمی سے تعلق نہیں ، وہ تاجر ہیں تاہم انہیں بھی شیخ رشید احمد کے ساتھ غیر قانونی حراست میں لیا گیا ہے.

حراست میں لیے گئے افراد کو آئین کے آرٹیکل 4، 9، 10، 10ـA، 14، 15 اور 16 کی سنگین خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا اور انہیں غیر قانونی قید میں رکھا گیا پولیس کو ہدایت کی جائے کہ زیر حراست افراد کو اس عدالت میں پیش کریں اور انہیں آزاد کیا جائے پٹیشن پر آج ہی سماعت کی استدعا کی جائے گی۔