لاہور(لاہورنامہ) جمعیت اہل حدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الہی ظہیر کی ہدایت پر جمعیت اہلحدیث کے وفد کی فلسطینی سفیر احمد جوادامین الربعی سے ملاقات کی۔
وفدمیں جمعیت اہلحدیث پنجاب کے امیر مولانامشتاق چیمہ۔ اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے صدر حافظ نعمت اللہ ظفر،چئیرمین حافظ عبیدالرحمن ایڈووکیٹ، محمدعمران مغل چئیرمین سیاسی کمیٹی اسلام آباد ،عبدالرحمن مغل،محمد عمر،مولاناحافظ جاوید گورائیہ، محمدماجد،محمداظہر کی شرکت۔
وفدنے جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدرعلامہ ہشام الہی ظہیر کی طرف سے خیر سگالی کا پیغام ان تک پہنچایا ان کاکہناتھا فلسطین سے ہمارا رشتہ لاآلہ الاللہ کی بنیاد پر مضبوط ہے۔جمعیت اہلحدیث پاکستان فلسطنیی عوام کے ساتھ مکمل اظہاریکجہتی کا اعلان کرتی ہے اور اسرائیلی جارحیت و بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔
پاکستانی عوام مشکل وقت میں فلسطینی بھائیوں کو تنہانہیں چھوڑیں گے۔پوری امت مسلمہ یکجاں ہوکراسرائیلی بربریت کےخلاف سراپااحتجاج ہیں تمام اسلامی ممالک خودمحتار ملک ہیں ان میں صہیونی طاقتوں کی مداخلت سے خطےمیں امن و امان کا مسئلہ پیدا ہورہاہے۔
جمعیت اہلحدیث کےوفد نے فلسطینی سفیر احمدجواد الربعی کو علامہ احسان الہی ظہیر شہید ؒ کے فلسطین سمیت تمام خلیجی و عرب ممالک کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جس پر فلسطین کے سفیر نے قائدین جمعیت اہلحدیث کےوفدکا شکریہ اداکیا۔
فلسطین کے سفیر احمدجواد الربعی کا کہنا تھا ان شاءاللہ تعالی وہ دن دور نہیں جب فلسطین ایک آزادریاست کے طورپرمنظر عام پر آئے گا۔ اسرائیل امریکہ دہشت گرد ملک ہیں اسرائیلی دہشتگردی عرصہ دراز سے جاری ہے اور ایک ریاست پر قابض ہے لیکن فلسطینی عوام کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔
ان کا کہنا تھا پاکستان کی عوام کا دل مسلم امہ کےلئے دھڑکتا ہے جس طرح سے پاکستان کے مسلمان فلسطینی عوام کےلئے تڑپ رکھتے ہیں وہ قابل قدرہے۔
انہوں نے غزہ سمیت نہتے مظلوم فلسطینی عوام پر اسرائیلی بمباری کودہشت گردی قراردیا ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم امہ کا آپس میں پیارکا رشتہ ہے جو ہمیشہ قائم ہوگا ہم مسلم امہ میں اتحاد اور خطے میں امن وامان کےداعی ہیں۔