یو این فائر آرمز پروٹوکول

چین کی جانب سے یو این فائر آرمز پروٹوکول کی منظوری

بیجنگ (لاہورنامہ)چین کی 14ویں نیشنل پیپلز کانگریس کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چھٹے اجلاس میں یو این فائر آرمز پروٹوکول کی منظوری دی گئی۔

چینی میڈ یا کے مطا بق فائر آرمز پروٹوکول منظم بین الاقوامی جرائم کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن کے اہم پروٹوکولز میں سے ایک ہے اور روایتی ہتھیاروں کے بین الاقوامی کنٹرول کے شعبے میں ایک اہم قانونی دستاویز ہے۔

اس کا مقصد یہ ہے کہ مختلف ممالک آتشیں اسلحے پر کنٹرول کو مضبوط بنائیں، اسلحے کے کنٹرول سے متعلق قانون نافذ کرنے والے تعاون کو فروغ دیا جائے اور مشترکہ طور پر آتشیں اسلحے کی تیاری اور اس کی اسمگلنگ کے جرائم پر کاری ضرب لگائی جائے ۔

ابھی تک، اس پروٹوکول کے 122 فریق ہیں۔فائر آرمز پروٹوکول کی منظوری آتشیں اسلحے پر سختی سے قابو پانے اور اس کے کنٹرول پر عالمی تعاون میں فعال حصہ لینے کے لیے چین کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔