نوازشریف کی صحت

نوازشریف کی صحت پر سیاست پنجاب حکومت کی ذہنی پستی کی عکاسی ہے،ملک سیف الملوک کھوکھر

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ممبرپنجاب اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر نے کہا ہے کہ تین دفعہ منتخب وزیراعظم کی صحت پر سیاست افسوسناک اور پنجاب حکومت کی ذہنی پستی کی عکاسی ہے،حکومت کا این آر او کا سودا بِک نہیں رہا، نالائق حکمرانوں سے حکومت تو چل نہیں رہی، صرف زبانیں چل رہی ہیں،شہباز شریف سلیکٹڈ وزیراعظم کی حکومت کی نالائقی، نااہلی، عوام دشمنی اور جھوٹ کو ڈھیل نہیں دیں گے۔ڈاکٹرمحمدعدنان سے گفتگوکرتے ہوئے ملک سیف الملوک کھوکھرنے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم اپنے کٹھ پتلی ترجمانوں کے ذریعے تین مرتبہ منتخب وزیراعظم کی صحت پر سیاست کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈوزیراعظم کے گمنام ترجمان شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حکومت جان چکی ہے نوازشریف کے ساتھ کارکردگی کا مقابلہ نہیں ہو سکتا تو حاسد اور نالائق حکومت نے نوازشریف کی صحت پہ سیاست شروع کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم جب سے آئے ہیں، بدقسمتی سے قوم کو ہر روز ایک بری خبر ہی مل رہی ہے۔ عالمی ادارے نے اعتراف کیا ہے پاکستان کی اقتصادی صورتحال اور داخلی کیفیت ان کی سابقہ توقعات سے بھی بہت بری رہی۔