بیجنگ (لاہورنامہ) مرکزی مالیاتی ورک کانفرنس 30 سے 31 اکتوبر تک بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اجلاس میں شرکت کی اور ایک اہم تقریر کی۔
اپنے خطاب میں شی جن پھنگ نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے مالیاتی کام کا خلاصہ پیش کیا، مالیات کے اعلیٰ معیار کی ترقی کو درپیش صورتحال کا تجزیہ کیا، اور موجودہ دور اور مستقبل کے لیے مالیاتی امور کے لیے رہنمائی فراہم کی۔
اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ مالیات قومی معیشت کی جان ہے اور ملک کی بنیادی مسابقت کا ایک اہم حصہ ہے، اور اس کے لیے ضروری ہے کہ مالیاتی طور پر مضبوط ملک کی تعمیر میں تیزی لائی جائے، مالیاتی نگرانی کو جامع طور پر مضبوط کیا جائے، مالیاتی نظام اور مالیاتی خدمات کو بہتر کیا جائے، رکاوٹوں اور خطرات کو حل کیا جائے.
چینی خصوصیات کے ساتھ مالیاتی ترقی کے راستے پر غیرمتزلزل طور پر گامزن رہا جائے۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ ہمیں چین کی مالیات کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دیتے ہوئے ایک مضبوط ملک کی تعمیر کو جامع طور پر فروغ دینے اور چینی طرز کی جدید کاری کے ساتھ قومی نشاۃ ثانیہ کے عظیم ہدف کے حصول کے لئے مضبوط حمایت فراہم کرنی ہوگی۔