غزہ کی ناکہ بندی

اسرائیل غزہ کی ناکہ بندی فوری ختم کرے ، گنگ شوانگ

اقوام متحدہ (لاہورنامہ) اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گنگ شوانگ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی چوتھی کمیٹی کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی کام کا جائزہ لیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی انسانی قانون میں متعین سرخ لکیروں کو چھوا نہیں جانا چاہیے۔

منگل کےروز گنگ شوانگ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے عملے، انسانی ہمدردی اور طبی کارکنوں کی حفاظت کی ضمانت ہونی چاہیے۔ ہسپتالوں، سکولوں اور پناہ گزین کیمپوں جیسی شہری سہولیات کو فوجی کارروائیوں سے نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔ چین عام شہریوں کے خلاف تمام تشدد اور حملوں کی مذمت کرتا ہے اور بین الاقوامی قوانین کی تمام خلاف ورزیوں کی مخالفت کرتا ہے۔

چین نے ایک بار پھر اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ناکہ بندی اٹھائے، غزہ کی پٹی میں پانی، بجلی، خوراک اور ایندھن کی سپلائی جلد از جلد بحال کرے اور غزہ کی پٹی میں لوگوں کو اجتماعی سزائیں دینا بند کرے۔