اسمگلنگ کی روک تھام سے ملکی انڈسٹریز ترقی کرے گی، خادم حسین

لاہور(لاہورنامہ)فاؤنڈر گروپ کے سرگرم رکن پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب صدر فیروز پور بورڈ ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے کہا ہے کہ قومی معیشت کی ابتری اور حکومت کو مالی وسائل کی قلت کامسئلہ مستقل درپیش رہنے کا ایک بنیادی سبب اسمگلنگ ہے اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈاس کا ایک بڑا ذریعہ رہی ہے۔

اس تناظر میں موجودہ نگران وفاقی حکومت کی جانب سے ملک میں اشیاء کی غیر قانونی آمد کو روکنے کی خاطرافغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت درآمد ہونے والی اشیاء پر10فیصدپراسسینگ فیس عائد کرنے کا فیصلہ درست سمت قدم ہے۔

خادم حسین نے کہا کہ اسمگنگ کی روک تھام سے ملکی اشیاء کے استعمال میں اضافہ ہوگا جس سے ملکی انڈسٹری ترقی کرے گی اور حکومتی ریونیو میں اضافہ ہونے سے حکومت کی مالی مشکلات میں بھی کمی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ افغان ٹریڈ معاہدے کے تحت تجارتی سامان کے پاکستان میں داخلہ کے وقت ڈکلیریشن پراسیس کے دوران اشیاء کی اصل قیمت کے حساب سے10فیصد پیشگی ادائیگی ضروری ہونے سے حکومتی ریونیو بڑھے گی اور غیر قانونی سمگلنگ کی حوصلہ شکنی ہوگی اور غیر قانونی تجارت سے پاکستان کو ہونے والے نقصانات کا ازالہ ہوگا۔