چین اور یوراگوئے نے

 چین اور یوراگوئے نے ہمیشہ باہمی احترام اور تعاون پر عمل کیا ہے، شی جن پھنگ 

بیجنگ (لاہورنامہ)  چین کے صدر  شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے  یوراگوئے کے صدر لوئی لاکالے پو  سے بات چیت کی۔

بدھ کے روز چینی نشریاتی ادارے کے مطابق شی جن پھنگ نے کہا کہ 2023 ، چین اور یوراگوئے کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 35 ویں سالگرہ اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو میں یوراگوئے کی شمولیت کی 5 ویں سالگرہ کا سال ہے  جو بے حد اہمیت کا حامل ہے۔

سفارتی تعلقات کے قیام کے گزشتہ 35 سالوں میں  چین اور یوراگوئے نے ہمیشہ باہمی احترام، مساوات اور باہمی تعاون پر عمل کیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو فروغ مل رہا ہے، جس سے چین -یوراگوئے اسٹرٹیجک شراکت داری مضبوط  ہو ئی ہے۔ اس وقت دوطرفہ تعلقات کو  مضبوط کرنا دونوں ممالک کے تمام شعبوں کا مشترکہ اتفاق رائے بن چکا ہے۔

 دونوں سربراہان مملکت نے چین -یوراگوئے  تعلقات کو جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا۔ بات چیت کے بعد دونوں سربراہان مملکت نے تعاون کے متعدد معاہدوں پر  دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔