وانگ ای

چین فلسطین اسرائیل مسئلہ پر سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کرے گا

بیجنگ (لاہورنامہ)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے اعلان کیا ہے کہ اس ماہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے چئرمین کی حیثیت سے، چین بدھ کے روز مسئلہ فلسطین ۔اسرائیل پر سلامتی کونسل کا ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد کرے گا۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای سلامتی کونسل کے اس اجلاس کی صدارت کے لیے نیویارک جائیں گے۔ پیر کے روز چینی نشر یاتی ادارے کے مطا بق چین کو امید ہے کہ مسئلہ فلسطین اسرائیل پر سلامتی کونسل کا اعلیٰ سطحی اجلاس بلانے سے مختلف فریقوں کے مابین تبادلوں کو فروغ ملے گا.

اس معالمے پر اتفاق رائے پیدا ہوگا جس سے غزہ میں انسانی بحران کو ختم کرنے ، مستقل جنگ بندی کرنے اور عام شہریوں کی حفاظت کے ساتھ بالآخر "دو ریاستی فارمولے” کے ذریعے مسئلہ فلسطین کے جامع ، منصفانہ اور دیرپا حل کے فروغ میں مددملے گی ۔