موسمیاتی تبدیلی

موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں چین کے تعاون کی تعریف ، چینی میڈیا 

بیجنگ (لاہورنامہ)موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن کی 28 ویں کانفرنس آف دی پارٹیز (کاپ 28) کا افتتاح  ہوا۔

سی جی ٹی این کی جانب سے کرائے گئے ایک حالیہ عالمی آن لائن سروے  کے مطابق 90.3 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ کوئی بھی ملک آب و ہوا کے مسئلے سے الگ نہیں رہ سکتا، اور کثیر الجہتی ہی  آب و ہوا کی تبدیلی کے مسئلے کو حل کرنے کا بنیادی طریقہ ہے۔

سروے میں 88.5 فیصد جواب دہندگان نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ترقی یافتہ ممالک کو موسمیاتی تبدیلی کے بحران کی زیادہ  ذمہ داری  کو قبول کرنا چاہیے۔ 80.1 فیصد جواب دہندگان اس بات سے مایوس تھے کہ ترقی یافتہ ممالک نے آب و ہوا کی تبدیلی سے پیدا ہونے  والے مسائل سے نمٹنے  میں  ترقی پذیر ممالک  کی امداد میں تاخیر کی ہے یا  اسے سست  کیا ہے۔

چین عالمی آب و ہوا کی حکمرانی میں فعال طور پر حصہ لے رہا ہے۔ چین کے پاس اب دنیا کی نصب کردہ فوٹو وولٹک صلاحیت کا تقریبا نصف حصہ ہے۔ دنیا کی آدھی سے زیادہ نئی توانائی گاڑیاں چین میں ہیں، اور دنیا میں شجرکاری کے بڑھتے ہوئے رقبے کا ایک چوتھائی حصہ چین کا ہے۔ سروے میں 91.4 فیصد جواب دہندگان نے عالمی آب و ہوا کی حکمرانی کو فروغ دینے میں چین کے کردار کو سراہا۔

یہ سروے سی جی ٹی این کے انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی اور روسی پلیٹ فارمز پر جاری کیا گیا، جس میں 24 گھنٹوں کے اندر 10512 انٹرنیٹ صارفین نے ووٹ دیا اور اپنی رائے کا اظہار کیا۔