اسلام آباد (لاہورنامہ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ، جناب جواد سہراب ملک کی سربراہی میں بیرون ملک تعینات کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ طلب کی گئی تاکہ بیرون ملک روزگار کے متلاشی پاکستانیوں کے لئے بین الاقوامی سطح پر روزگار کے مواقع کو حکمت عملی سے بڑھایا جا سکے۔
اس وقت حکومت پاکستان کی طرف سے بیرون ملک 21 کمیونٹی ویلفیئر اتاشیز تعینات ہیں، میٹنگ کا بنیادی فوکس غیر ملکی آجرو کے ذریعے پاکستانی شہریوں کے لیے روزگار کے امکانات کی ٹارگٹ ڈیمانڈ کی نشاندہی اور ان کی تلاش میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کی پیشرفت کا جائزہ لینا اور اسے بہتر بنانا تھا، اس میں غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے اور لیٹرز آف انٹینٹ (LOIs) کی تشکیل، دستخط اور ان پر عملدرآمد کرنا شامل تھے جو کہ پاکستانی افرادی قوت کی برآمد کو بڑھانے کے لیے اہم ہیں۔
معاون خصوصی نے کمیونٹی ویلفیئر اتاشیز اور وزارت اوورسیز پاکستانیز کے درمیان قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیا، خاص طور پر بیرون ملک ملازمتوں کے تقاضوں اور ان ملازمتوں کے لیے درکار ضروری مہارتوں سے متعلق معلومات کے تبادلہ کو اجاگر کیا گیا.
یہ قدم تربیتی پروگراموں کے ڈیزائن میں سہولت فراہم کرے گا جو خاص طور پر غیر ملکی کمپنیوں کی طرف سے طلب کردہ مہارتوں کے عین مطابق ہو جس سے اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ پاکستانی ورکرز اچھی طرح سے عالمی معیارات کے مطابق مہارتوں سے لیس ہوں۔
جواد سہراب ملک نے اس اقدام کی اہمیت پر روشنی زور دیتے ہوے اس کے دوہرے اثرات پر بھی روشنی ڈالی جو نہ صرف بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے میں بلکہ ملک کی اقتصادی ترقی میں بھی کردار ادا کرے گا۔
مزید برآں، معاون خصوصی جواد سہراب ملک نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشیز کے اہم کردار پر زور دیا،یہ جامع نقطہ نظر پاکستانی تارکین وطن کی ان کے متعلقہ میزبان ممالک میں بہبود اور ہموار انضمام کو یقینی بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
وزارت سمندر پار پاکستانیز اور ترقی انسانی وسائل پاکستانیوں کے لیے عالمی روزگار کے امکانات کو مضبوط بنانے والے اقدامات کی قیادت کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ یہ میٹنگ اس وڑن کو عملی جامہ پہنانے کی طرف ایک اہم پیش رفت کی نشاندہی کرتی ہے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لیے وزارت کی لگن کو اجاگر کرتی ہے۔