بیجنگ (لاہورنامہ)کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور صدر مملکت شی جن پھنگ کے ویتنام کے سرکاری دورے کے موقع پر چین اور ویتنام کے درمیان میڈیا تعاون کے ایک نئے دور کی افتتاحی تقریب 11 دسمبر کو ویتنام کے شہر ہنوئی میں منعقد ہوئی۔
چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے ایک ویڈیو تقریر کی اور ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن اور وائس آف ویتنام ریڈیو کے ڈائریکٹر ڈو جنشی نے ایک تحریری مبارکباد کا پیغام دیا۔ وائس آف ویتنام ریڈیو کے ڈپٹی ڈائریکٹر، ویتنام ڈیجیٹل ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر ٹران ڈک سینگ اور سی جی ٹی این کے ایگزیکٹو ڈپٹی ایڈیٹر ان چیف اور ایشیا افریقہ لینگویج پروگرام سینٹر کے ڈائریکٹر آن شیائو یوئی نے تقریب میں شرکت کی اور مشترکہ طور پر پروگرام کا آغاز کیا۔
تقریب میں چائنا میڈیا گروپ اور ویتنام ڈیجیٹل ٹیلی ویژن کے مشترکہ طور پر تیار کردہ ویتنامی زبان کے ڈیلی نیوز پروگرام "چائنا اور ویتنام” کا باضابطہ آغاز کیا گیا.یہ پہلا موقع ہے کہ ویتنام کے کسی قومی ٹیلی ویژن اسٹیشن نے غیر ملکی میڈیا کی شراکت سے ایک نیوز پروگرام نشر کیا۔اطلاع کے مطابق ویتنامی زبان کا ڈیلی نیوز پروگرام "چائنا اور ویتنام” ویتنام ڈیجیٹل ٹیلی ویژن (وی ٹی سی) چینل 10 پر ہر پیر سے ہفتہ کی رات پرائم ٹائم میں نشر کیا جاتا ہے۔
چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ سی ایم جی اور ویتنام ڈیجیٹل ٹیلی ویژن کی جانب سے مشترکہ طور پر شروع کیے گئے "چائنا اور ویتنام” پروگرام کے باضابطہ آغاز سے ویتنامی ناظرین کو ہر روز چین کی خبریں دیکھنے اور یہ محسوس کرنے کا موقع ملے گا کہ چین اور ویتنام کے درمیان دوستانہ تعاون سے دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں۔