بیجنگ (لاہورنامہ) چینی وفد نے کلائمیٹ کانفرنس کے چائنا کارنر آفس میں موجودہ موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کی اپنی پہلی پریس کانفرنس کی۔ منگل کے روز چین کے خصوصی ایلچی برائے موسمیاتی تبدیلی شے چن ہوا ، جو 16 سال سے موسمیاتی مذاکرات میں شامل ہیں، نے کانفرنس کو "سب سے مشکل” قرار دیا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےشے چن ہوا نے کہا کہ چین موجودہ اجلاس کی متحدہ عرب امارات کی صدارت کی حمایت کرتا ہے اور مختلف ممالک کے ساتھ مل کر مشکل مذاکرات کے ذریعے سب سے بڑا مشترکہ حل تلاش کرنے کے لیے کام کرنے کو تیار ہے، جس میں فوسل انرجی پر اختلافات کے حل کو فروغ دینا بھی شامل ہے۔
سی او پی 28 کے مذاکرات اپنے سب سے نازک مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے ایک تقریر کرتے ہوئے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد خلوص اور کوششوں کا مظاہرہ کریں، خاص طور پر گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج اور آب و ہوا کے انصاف کے دو اہم پہلوؤں میں، تاکہ اس کام کی زیادہ سے زیادہ تکمیل ہو سکے۔
کانفرنس کے چیئرمین سلطان جابر نے بھی ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ فی الحال اس بات پر کوئی اتفاق رائے نہیں ہے کہ فوسل ایندھن کے استعمال کو مرحلہ وار ختم کیا جائے یا انہیں مرحلہ وار کم کیا جائے ۔ انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ ایجنڈے پر جلد از جلد عمل درآمد کو فروغ دینے کے لئے فوری اقدامات کریں۔
اس موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں اختلافات پر قابو پانا اور اتفاق رائے تک پہنچنا واضح طور پر ایک فوری مسئلہ ہے۔ دبئی میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس اختتام پذیر ہو رہی ہے، اور کانفرنس میں طے پانے والے نتائج اور معاہدوں نے بہت زیادہ توجہ حاصل کی ہے.
9 دسمبر کو ، "چائنا انرجی ٹرانزیشن آؤٹ لک 2023” رپورٹ باضابطہ طور پر جاری کی گئی تھی۔ کاربن پیک اور کاربن نیوٹرل کو طے شدہ شیڈول کے مطابق حاصل کرنے اور پیرس معاہدے کے اسٹریٹجک اہداف پر عمل درآمد کے چین کے ہدف پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، رپورٹ میں تجزیہ اور وضاحت کی گئی ہے کہ کم کاربن توانائی کی تبدیلی کے عمل میں توانائی کی حفاظت کو کس طرح یقینی بنایا جائے اور بہتر لاگت کی تاثیر حاصل کرنے کے لئے بہترین راستے کا انتخاب کیا جائے۔