عالمی تہذیب کا خزانہ

شی جن پھنگ کی جانب سے چین میں کم درجہ حرارت ، بارشوں اور برفباری سمیت آفات کی روک تھام اور ردعمل کے حوالے سے اہم ہدایات

15 دسمبر کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے چین میں کم درجہ حرارت ، بارشوں اور برفباری سمیت آفات کی روک تھام اور ردعمل کے حوالے سےاہم ہدایات دیں۔

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ حال ہی میں ملک بھر میں کئی مقامات پر تیز بارش اور برفباری ہوئی ہے جس سے بجلی کی فراہمی، نقل و حمل، پیداوار اور لوگوں کی زندگی پر گہرے اثر ات مرتب ہوئے ہیں۔ موسمی تبدیلیوں کا باریک بینی سے مشاہدہ کرتے ہوئے نگرانی ، تجزیے اور فیصلے کو مضبوط بنا کر بروقت پیشگی انتباہ اور پیش گوئی کی معلومات جاری کرنا ضروری ہے۔

ٹریفک اور بجلی کی فراہمی کی حالت بروقت معلوم کرکے سڑکوں پر سے برف کو ہٹایا جائےاور نقل و حمل کے نیٹ ورک اور پاور گرڈ کو یقینی بنایا جائے۔ کوئلے، بجلی، تیل اور گیس کی فراہمی کی صلاحیت بڑھا کر ہنگامی بچاؤ کی تیاریوں کو مضبوط بنایا جائے.عوام کی زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم اشیاء کی پیداوار اور فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کواڈینیشن بہتر انداز میں مضبوط بنایا جائے تاکہ اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہ سکیں۔

شی جن پھنگ نے احکامات جاری کیے کہ متعلقہ علاقوں اور محکموں کو اپنی ذمہ داریوں کو سنجیدہ بنا کر حفاظتی اقدامات کی تفصیلات پر زور دیتے ہوئے ہنگامی ردعمل کے منصوبوں کو بہتر بنانا ہوگا اور پوشیدہ خطرات کی مکمل تحقیقات کرکے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی ہر ممکن کوشش کرنی ہوگی تاکہ عوام محفوظ اور گرم ماحول میں موسم سرما گزار سکیں۔