بیجنگ (لاہورنامہ) بنگلہ دیشی تھنک ٹینک سلیکشن ریسرچ سینٹر کی جانب سے "بنگلہ دیش میں چین کے قومی تاثر ” پر کروائے گئے سروے نتائج کے مطابق بنگلہ دیشی عوام چین کے بارے میں عمومی طور پر اچھا تاثر رکھتے ہیں، بنگلہ دیش -چین تعلقات کی موجودہ صورتحال سے مطمئن ہیں اور چین کے بارے میں اپنی سمجھ بوجھ بڑھانے کے خواہاں ہیں۔
سروے رپورٹ کے مطابق نوے فیصد سے زائد جواب دہندگان کے مطابق بنگلہ دیش اور چین کے تعلقات اچھے ہیں اور "بیلٹ اینڈ روڈ” کی تعمیر میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون سے بنگلہ دیش میں مثبت تبدیلیاں آئی ہیں۔
بنگلہ دیش میں چین کو ایک اہم تجارتی و ترقیاتی شراکت دار اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا ذریعہ تسلیم کیا جاتا ہے اور زیادہ سے زیادہ بنگلہ دیشی چین آنا ، یہاں تعلیم حاصل کرنا اور اپنا کاروبار کرنا چاہتے ہیں۔