بیجنگ (لاہورنامہ) شی زانگ خود اختیار علاقے کی 12 ویں عوامی کانگریس کے دوسرے اجلاس میں بتایا گیا کہ 2023 میں شی زانگ کی سیر کرنے والے سیاحوں کی تعداد 55 ملین تک پہنچی جس سے 65 بلین یوآن کی آمدنی حاصل ہوئی ۔ سیاحوں کی یہ تعداد اور آمدنی دونوں ایک نیا ریکارڈ ہے ۔
2024 میں شی زانگ ثقافتی سیاحت اور صحت کی دیکھ بھال وغیرہ میں اپنے خصوصی فوائد کو مکمل طور پر بروئے کار لاتے ہوئے سیاحت کی معاونت کرنے والی سہولیات کو بہتر بنائے گا، 10 سے زیادہ اعلی معیار کے قدرتی مقامات کی تعمیر کرے گا، اور 15 خصوصی دیہاتوں کو اپ گریڈ کرے گا۔